Hafiz Zaid Malik

Hafiz-Zaid-Malik

ڈاکٹر حافظ محمد زید ملک
ایک مستند عالمِ دین ہیں۔ آپ ڈاکٹر غلام مرتضی ملک شہید کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ آپ نے اسلامی یونیورسٹی مدینہ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور جامعہ پنجاب لاہور سے عربی اور اسلامیات میں اعلی تعلیم حاصل کی۔ آپ نے سعودی عرب، امریکہ اور پاکستان میں طویل عرصہ تک دین کی تبلیغ کی اور عربی و اسلامیات کی تعلیم دی۔ جن اداروں میں آپ نے تدریس کے فرائض انجام دیے ان میں گورنمنٹ انٹرمیڈیٹ کالج (قصور)، گورنمنٹ ماڈل ڈگری کالج (لاہور)، جیکسن وِل یونیورسٹی (فلویڈا)اور بین لاقوامی اسلامی یونیورسٹی (اسلام آباد)نمایاں ہیں۔ آپ کو عربی، اردو اور انگلش زبانوں پر یکساں عبور حاصل ہے۔ جون ۲۰۱۲ سے آپ کنگ سعود یونیورسٹی (ریاض) میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر کام کر رہے ہیں۔آپ اردو، انگریزی اور عربی زبانوں میں کئی کتابوں اور ریسرچ پیپرز کے مصنف ہیں۔