Zia ul Islam Ansari

Zia-ul-Islam-Ansari
ضیاء الاسلام انصاری
ملک کے ممتاز دانشور تھے۔ وہ ۴۰ سال سے زائد عرصہ صحافت سے منسلک رہے۔ بطور رپورٹر آغاز کیا۔ نیوز ایڈیٹر پھر ایڈیٹر اور پھر چیف ایڈیٹر بنے۔ شگفتہ کالم لکھے، اداریہ نویسی میں اپنا آپ منوایا۔ ابتدائی دور میں انجمنِ صحافیان کو منظّم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، پنجاب یونین آف جرنلٹس اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس میں مختلف عہدے سنبھالے۔ بعد میں وہ کارکن صحافی کی سطح سے اٹھ کر روزنامہ مشرق کے چیف ایڈیٹر اور چیف ایگزیکٹو بنے اور مدیرانِ جرائد اور مالکانِ اخبار کی تنظیموں میں بھی فعال رہے۔
آپ نے APNS اور CPNE میں سیکرٹری جنرل، نائب صدر اور صدر کے عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ پریس کلب لاہور کے صدر بھی منتخب ہوئے اور نیشنل پریس ٹرسٹ NPT کے چیئرمین مقرر ہوئے۔ ایک محبِّ وطن پاکستانی اور دانشور کی حیثیت سے صحت مند صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔