TitleU-02

قائد کے نام بچوں کے خطوط Quaid kay Khatoot

$ 15

Dr. Nadeem Shafique Malik

Category:

Product Description

کے آغاز میں سات، آٹھ، دس بارہ سالہ بچوں کے یہ خطوط اس عزم کا بین ثبوت ہیں کہ قیام پاکستان ناگزیر تھا، یہ قدرت کا اٹل فیصلہ تھا اور اسے معرضِ وجود میں آنے سے روکا نہیں جا سکتاتھا۔  ان میں سے ہر خط معصوم جذبوں کا بہتا چشمہ اور روشنی کا مینار ہے۔ ان معصوم جذبوں کی یہی روشنی تخلیق پاکستان کا باعث بنی اور اسی خلوص نے قائد اعظمؒ اور پاکستان کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

 ڈاکٹر صفدر محمود

ہمیں اس کتاب میں معصوم دلوں کی وہ دھڑکنیں سنائی دی ہیں جن کے ہر سُر سے پاکستان کا نغمہ تخلیق ہوتا ہے۔ قائداعظم کے سوانح، افکار اور جدوجہد کے حوالے سے اب تک بیسیوں کتب شائع ہوچکی ہیں لیکن قائداعظم کے نام قوم کے معصوم ذہنوں کا یہ خراج اب تک پردۂ اخفا میں تھا۔

ڈاکٹر زاہد منیر عامر

 قائد اعظم محمد علی جناح کے معترف افراد، سیاسی کارکنوں، تحریک پاکستان، نظریہ پاکستان اور مقاصد پاکستان کی کٹھن راہوں پر گامزن پاکستانیوں کے علاوہ یہ کتاب تحقیق کے حوالے سے بھی ایک مستند حوالہ ہے۔ ہر تعلیمی ادارے میں اس کی موجودگی ضروری ہے۔

اطہر مسعود وانی

یہ کتاب ماضی کی ایسی بازیافت ہے جو قاری کے ذہن سے زیادہ دل کو اپیل کرتی ہے، معصومانہ واردات قلبی کا ایسا بیان کہ پڑھنے والے پہ گویا بیت جاتا ہے،ساتھ بہا لے جاتا ہے۔ مسلم برصغیر کی خاکستر کی انہی چنگاریوں سے وہ شعلہ فروزاں ہوا جو آج پوری امت کوروشنی دکھا رہا ہے۔ ہماری آج کی نسل بھی اگر انہی” خطوط” پہ چل سکے تو واللہ بلند اقبالی مقدر ٹھہرے گی۔

شاہد اعوان